ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / بھٹکل تعلقہ نامدھاری گلئیر بلگا کی طرف سے متاثرہ نوجوان کو مالی تعاون

بھٹکل تعلقہ نامدھاری گلئیر بلگا کی طرف سے متاثرہ نوجوان کو مالی تعاون

Mon, 01 Jan 2018 17:58:55    S.O. News Service

بھٹکل:یکم جنوری (ایس اؤنیوز)تعلقہ کے نامدھاری گلئیر بلگا (فیس بک)کی طرف سے حادثے میں اپنے پیروں کو کھونے والے کمٹہ تعلقہ تاریباگیلو کے نوجوان سنیل ہنومنت نائک کو مالی تعاون پیش کیا گیا۔

نامدھاری گلئیر بلگاس کے ممبران متاثرہ نوجوان ہنومنت نائک کے گھر ملاقات کرتے ہوئے انہیں صبر وتحمل کی تلقین کرتے ہوئے ہمت دلائی ۔ آئندہ علاج کے لئے ضروری سہولیات وغیرہ کی جانکاری حاصل کی۔ اس موقع پر نامدھاری گلئیر بلگا کے ایڈمن پانڈورنگا نائک، بھوانی شنکر نائک ہیبلے ، دنیش نائک چوتھنی ، وینکٹیش نائک کڈوین کٹا، کمٹہ کے سبرامنیا نائک، سوکومار نائک، سچن نائک، مہیش نائک اور انپانائک موجود تھے۔


Share: